پٹنہ 28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار میں اٹھے سیاسی طوفان کے درمیان نائب وزیراعلیٰ سے حزب اختلاف کے رہنمابنے تیجسوی یادونے نتیش کمار کے اعتمادکے ووٹ کے بعد اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پر جم کر نشانہ لگایا۔اپنے نئے تیور اورنئے کردار میں انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جیسے منجھے ہوئے کھلاڑی نے آر ایس ایس کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔بہار کے لوگ ٹھگاہوئے محسوس کر رہے ہیں۔
نتیش کمار کے فیصلے سے عوام دلبرداشتہ ہے ۔ممبران اسمبلی کووزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر قید رکھا گیا۔اگر ایوان میں خفیہ ووٹنگ ہوتی تو نتیش کمار اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کرپاتے۔ یہ سب ایک شخص خاص کی وجہ سے یہ سب ہوا۔نتیش نے پہلے ہی جانے کا من بنا لیا تھا۔اب ہم لوگ عوام کے درمیان جاکر پوری بات بتائیں گے۔تیجسوی یادونے کہا کہ جو لوگ بہار کی امن اور فلاح و بہبود چاہتے تھے اور اس کے لئے بہار کی عظیم عوام کو جس اتحاد نے ووٹ دیا تھا، وہ آج ٹھگا ہوا محسوس کر رہاہے۔آج میں نے ایوان میں جو سوال پوچھے اس کا کوئی جواب معزز وزیراعلیٰ کے پاس نہیں تھا اور نہ ہی بی جے پی کے پاس تھا۔نتیش جی نے پہلے ہی بی جے پی کے ساتھ ذہن بنا لیاتھا۔اگرایساہی تھا تو وہ ساتھ میں حکومت کیوں بنائے۔انہوں نے کہا کہ ہم گورنرسے ملے۔اس کے بعد نتیش کمار کو جلدبازی میں شام 5بجے کے بدلے صبح10بجے حلف دلایاگیا۔یہ دھوکہ تھا۔نتیش کمار کے دباؤ کی وجہ سے ایم ایل ایز کو سی ایم ہاؤسنگ میں قید کر رکھا گیا۔نتیش کوریاست کے عوام معاف نہیں کرے گی۔